وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر

وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر

وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے سزا معطلی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

بشریٰ بی بی کی قانونی ٹیم نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کا معاملہ بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے، چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ 15 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی تقرری چیلنج کر رکھی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا یافتہ شخص کسی عوامی عہدیدار کی نامزدگی کا اختیار نہیں رکھتا۔