پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا کی ایوان صدر میں اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں انہیں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال سے بھی صدر کو آگاہ کیا گیا، دوران گفتگو خیبرپختونخوا کی صورتحال بارے آئینی اور قانونی امور پر مشاورت بھی کی گئی۔
بعدازاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی نہ لگنے کی اب کوئی گنجائش نہیں بچی، آخری حد تک معاملے سے بچنے کی کوشش کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں میں نے کتنی کوشش کی، بیرسٹر گوہر سے بھی پوچھیں میں نے کیا کچھ نہیں کیا۔