پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا اس طرح کی گفتگو کرتے رہتے ہیں، اس لیے ان کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی صورت حال پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ صوبے میں حالات بہتر ہوں گے اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا جس کے بعد پاکستان ترقی کی راہ پر مزید آگے بڑھے گا۔
اُنہوں نے 12 اکتوبر 1999 کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس روز آئین کو معطل کرکے مارشل لا نافذ کیا گیا تھا، پارلیمنٹ کل ان شاء اللہ اس کی توثیق کرے گی۔
رانا ثنا اللہ کا موجودہ معاملے کو 12 اکتوبر 1999 کے واقعات سے جوڑنے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں معاملات کو اس تاریخ کے ساتھ ملانا درست نہیں۔