پاکستان
خلاصہ
- ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) ڈی آئی خان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت قدرت اللہ، محمد فاروق، محمد شفیق، محمد اجمل اور محمد ارسلان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق بلوچ قوم سے ہے جبکہ قیصر، فضل اور سعداللہ زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔