علاقائی
خلاصہ
- شکارپور: (دنیا نیوز) علاقہ 82 لاڑو کے مقام پر نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹے پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ غلام حسین اپنے 6 سالہ بیٹے عبدالستار سمیت جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔
پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔