میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنیکی درخواست مسترد

میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنیکی درخواست مسترد

جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں کمیشن نے گزشتہ روز کی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، سیکرٹری صحت طاہر سانگی، ڈی جی ہیلتھ شہریار میمن اور ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے بیانات قلمبند ہوئے۔

تحریری حکم نامے میں لکھا کمیشن نے 17 ستمبر کو آگاہ کیا تھا کہ سینئر پولیس افسران کو ذاتی طور پر طلب نہیں کیا جائے گا، اہلخانہ سینئر پولیس افسران سے متعلق اپنے سوالات تحریری طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔

اہل خانہ کے سوالات بھی متعلقہ افسران کو بھیجے جائیں گے، کمیشن کی مزید کارروائی 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔