لاہور: تیز رفتار ٹرالر تلے کچلے جانے سے کار سوار خاتون، بچہ اور ڈرائیور جاں بحق

لاہور: تیز رفتار ٹرالر تلے کچلے جانے سے کار سوار خاتون، بچہ اور ڈرائیور جاں بحق

ٹرالر تلے کچلے جانے والی کار میں سوار ایک خاتون، بچہ اور ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

امدادی ٹیموں نے کار کو کاٹ کر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو نکالا اور ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، واقعہ میں ملوث ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے، ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شہر کی سڑکوں پر رات گئے ہیوی ٹریفک کی آزادانہ نقل و حرکت رہتی ہے، مبینہ طور پر ٹریفک وارڈنز بھی سڑکوں سے غائب ہوتے ہیں، ٹرکوں، ٹریکٹروں اور ٹرالروں کی تیز رفتاری اور ریسوں سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔