پاکستان
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) گورنرخیبرپختونخوا کا پولیس کی تنخواہوں اور شہداء پیکج سمیت مختلف مراعات میں اضافہ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
گورنر ہاوس پشاور میں پولیس شہدا کے ورثاء میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 54 پولیس شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کئے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں باقی صوبوں کی تنخواہوں سے بہتر ہونی چاہیے، پولیس نفری کی کمی دور کرنے کیلئے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کیا جائے گا۔
انہوں نے دہشتگردی میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کیلئے خصوصی مالی معاونت پیکج اور شہداء کی بیٹیوں کی شادی کیلئے خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کیا، تقریب میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، چیف سیکرٹری، پولیس افسران، ایڈوائزری کونسل کے اراکین اور شہداء کے ورثاء نے بھی شرکت کی۔