ڈی آئی خان میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو کمسن بچیاں جاں بحق

ڈی آئی خان میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو کمسن بچیاں جاں بحق

 حادثہ  پارک کے قریب  پیش آیا  جہاں تیز رفتار بس نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں دو کمسن بچیاں جاں بحق جب کہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 3 سالہ اور 11 سالہ بچیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

ریسکیو 1122 کا مزید کہنا تھا حادثے میں 35 سالہ عظیم اور ایک سالہ بچی زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔