عارف والا میں شادی سے 2 روز قبل دولہا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

عارف والا میں شادی سے 2 روز قبل دولہا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ریسکیو کے مطابق حادثہ عارف والا کے گاؤں 141 ای بی کے قریب پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے 23 سالہ انصر علی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق انصر علی کی شادی دو روز بعد ہونا تھی، نوجوان کی اچانک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔