علاقائی
خلاصہ
- پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکتن میں پرانے پھاٹک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، 18 سالہ نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، جاں بحق نوجوان نواحی گاؤں 37 ایس پی کا رہائشی تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا، ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا۔