علاقائی
خلاصہ
- منچن آباد: (ویب ڈیسک) بابا فرید پل کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں شہری اپنی بیوی اور بیٹے سمیت جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، نمازِ جنازہ میں اہلِ علاقہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت محمد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا محمد احمد 8 بیٹیوں کا باپ تھا، ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی المناک موت پر علاقے بھر کی فضا سوگوار ہے، جبکہ اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہیں۔