علاقائی
خلاصہ
- ہری پور: (دنیا نیوز) ہری پور ریلوے سٹیشن کے قریب موٹر سائیکل اور گاڑی میں ٹکر ہوگئی۔
حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت کمیل دلاور کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔