علاقائی
خلاصہ
- خانپور ہزارہ: (دنیا نیوز) خانپور ہزارہ میں دوبندی سٹاپ کے قریب مسافر بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پرجاں بحق ہوگیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متوفی کی شناخت سمائر علی سکنہ حویلیاں ضلع ایبٹ آباد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔