کراچی: ناردرن بائی پاس پر بس کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

کراچی: ناردرن بائی پاس پر بس کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات کے دوران جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 690 ہوگئی ہے، جبکہ ہیوی ٹریفک کے باعث پیش آنے والے حادثات میں اب تک 210 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔