علاقائی
خلاصہ
- سرگودھا: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے سرگودھا میں بجلی کا پول گر نے سے کرنٹ لگنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
سرگودھا کے علاقے دین کالونی میں افسوسناک حادثے کے دوران ٹرک کی ٹکر سے بجلی کا پول گر گیا، جس کے نتیجے میں بجلی کی تاریں سڑک پر آ گریں، گلی میں کھیلنے والا 3 سالہ بچہ تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب واقعے کی قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، بچے کی ہلاکت پر علاقے میں افسوس کی فضا ہے۔