علاقائی
خلاصہ
- پاکپتن:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر پاکپتن میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے تصادم میں 4 سالہ کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کمیر روڈ پر پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 سالہ دعا فاطمہ جاں بحق ہوگئی۔
حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر کارروائی کی، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔