علاقائی
خلاصہ
- پڈعیدن: (دنیا نیوز) پڈعیدن روڈ پر روہڑی کینال کے قریب باراتیوں سے بھرا چنگچی رکشہ الٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بارات مچر سے نوح کَلَہوڑو کی جانب جا رہی تھی کہ روہڑی کینال کے قریب رکشے کا اچانک ٹائر نکل گیا، جس کے باعث ڈرائیور قابو نہ رکھ سکا اور رکشہ الٹ گیا۔
حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔