شجاع آباد میں ٹرالر اور گاڑی میں تصادم، خاتون اور نوجوان جاں بحق

شجاع آباد میں ٹرالر اور گاڑی میں تصادم، خاتون اور نوجوان جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی شناخت 33 سالہ اسامہ اور 18 سالہ عبد الوہاب کے نام سے ہوئی۔

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پنجواڑ کوہالہ ضلع فیصل آباد سے ہے، دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔