کامونکے: وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق، 55 سالہ شخص شدید زخمی

کامونکے: وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق، 55 سالہ شخص شدید زخمی

حادثے کے بعد موٹرسائیکل سوار آئل ٹینکر کے نیچے آ گئے، 45 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ 55 سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔