وزیرآباد میں حادثے اور واقعہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

وزیرآباد میں حادثے اور واقعہ میں  خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق راہوالی کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرے واقعے میں کوٹ جہانگیر کے علاقے سے نامعلوم شخص کی اطلاع پر تقریباً 25 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ نوجوان کی شناخت اور واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔