مریم نواز مری پہنچ گئیں، منگل کو اہم اجلاس طلب کرلیا

مریم نواز مری پہنچ گئیں، منگل کو اہم اجلاس طلب کرلیا

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز خصوصی طیارے پر لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئیں جہاں جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان مری ڈیولپمنٹ پلان کے مختلف امور پر مشاورت بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب اجلاس میں مال روڈ اور جھیکاگلی چوک کی ازسرنو تعمیر و بحالی سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مال روڈ ہل سائیڈ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی، سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ ایک ہفتے سے مری کے علاقے چھانگلہ گلی میں قیام پذیر ہیں۔