فیصل آباد میں زیرِ تعمیر پلازے کے پلرز گرنے سے 18 سالہ مزدور جاں بحق

فیصل آباد میں زیرِ تعمیر پلازے کے پلرز گرنے سے 18 سالہ مزدور جاں بحق

واقعہ گٹ والا کے قریب پیش آیا جہاں زیرِ تعمیر پلازے کے پلرز اچانک گر گئے جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 18 سالہ مزدور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے مزدور کی لاش نکال لی۔

دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق مزدور کی شناخت ثقلین کے نام سے ہوئی جب کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔