عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی مارچ ملتوی ہونے پر طنزیہ تبصرہ، مزاحیہ پوسٹر شیئر

عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی مارچ ملتوی ہونے پر طنزیہ تبصرہ، مزاحیہ پوسٹر شیئر

عظمیٰ بخاری کی جانب سے شیئر کیے گئے پہلے پوسٹر پر درج تھا، ’’انتشار مارچ ملتوی، اسلام آباد نے سکھ کا سانس لیا‘‘ جبکہ اس کے جواب میں لکھا گیا، ’’اور مارچ نے اگلی تاریخ تک سکھ کا سانس لیا۔‘‘

دوسرے مزاحیہ پوسٹر میں مکالمہ درج تھا، ’’اسلام آباد آرہے ہو؟‘‘ جس کے جواب میں ’’انتشار مارچ‘‘ کی جانب سے ’’نہیں، ابھی نہیں‘‘ لکھا گیا، جبکہ اسلام آباد کی جانب سے جواب دیا گیا، ’’اچھا، میں بھی آرام کرلیتا ہوں۔‘‘

تیسرے پوسٹر میں پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کو کارکنوں سے ’’آزادی یا موت‘‘ کا سوال کرتے دکھایا گیا، جس کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کارکنوں کی جانب سے ’’تو رین دے بھائی‘‘ کا جملہ درج کیا گیا۔

تینوں پوسٹرز میں سہیل آفریدی کو افسردہ دکھایا گیا ہے، عظمیٰ بخاری نے پوسٹرز کے ذریعے پی ٹی آئی کے مارچ ملتوی ہونے پر طنزیہ انداز میں اپنا ردعمل ظاہر کیا۔