علاقائی
خلاصہ
- مریدکے: (دنیا نیوز) تھانہ صدر مریدکے کی حدود میں دو مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں سے ایک شناخت کر لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق جوئیاںوالہ ہائیڈل پاور سٹیشن سے 2 جبکہ چوکی عمرکوٹ کے سیم نالہ سے ایک لاش برآمد ہوئی، جوئیانوالہ پاور سٹیشن سے ملنے والی ایک لاش کی شناخت اقبال ولد عالم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اقبال کی لاش ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے، جبکہ دیگر 2 لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس کے مطابق دونوں نامعلوم لاشوں کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے چھان بین کی جا رہی ہے۔