علاقائی
خلاصہ
- اوکاڑہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں مسافر بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بھومن شاہ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جب کہ 4 مسافر بھی زخمی ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ مسافر بس گدھا گاڑی کو بچانے کی کوشش کے دوران بے قابو ہوگئی اور سامنے آنے والی موٹر سائیکل کو کچلتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ جس سے اطراف میں خوف وہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ کیا جارہا ہے۔