میانوالی کے تھل کینال میں خانہ بدوش خاتون ڈوب گئی

میانوالی کے تھل کینال میں خانہ بدوش خاتون ڈوب گئی

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ سوانس موڑ کے قریب تھل کینال میں پیش آیا جہاں فاطمہ بی بی نہر سے پانی بھر رہی تھی کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث گہرے پانی میں جاگری اور ڈوب گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خاتون کی لاش کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔