پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری مہم کے تحت قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آن لائن کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آن لائن ہوں گے، تاہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہی ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں لاہور کے علاوہ دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افسران آن لائن شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی بچت کرنا ہے، فیصلہ وفاقی کفایت شعاری مہم کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔