ایران میں ٹرک اور بس میں خوفناک تصادم، 9 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ایران میں ٹرک اور بس میں خوفناک تصادم، 9 افراد جاں بحق، 5 زخمی

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ آریان شہر سے بیرجند کاؤنٹی جانے والی سڑک پر پیش آیا۔

صوبائی ہلالِ احمر سوسائٹی کو حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد 15 امدادی کارکنوں پر مشتمل 8 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ہلالِ احمر کے صوبائی سربراہ مہدی محمدپور نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، تمام زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔