تیز رفتار بس نے دو سگے بھائیوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

تیز رفتار بس نے دو سگے بھائیوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

حادثے میں جاں بحق 38 سالہ راشد کی شناخت ہوگئی، بھائی ارشد کے مطابق متوفی راشد اپنے بھائی مسعود کے ہمراہ نادرا میگا سینٹر جارہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔

ارشد نے بتایا کہ حادثے میں میرا ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا، برمی کالونی میں ہماری الیکٹرونکس کی دکان ہے اور ہم 36 بی برمی کالونی کے رہائشی ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کی ذمہ دار بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، بس اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس اور ڈرائیور کو تھانے منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔