علاقائی
خلاصہ
- رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان میں ون ویلنگ کے باعث موٹر سائیکل سوار 3 نوجوان ٹرالر کی زد میں آگئے، حادثے میں 2 نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بائی پاس روڈ پر نادرا دفتر کے قریب پیش آیا، جہاں ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرالر کی زد میں آگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان اور دونوں لاشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کرنے کی کارروائی شروع کردی۔