بہاولنگر میں تیز رفتار ٹرک تلے کچلے جانے سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق

بہاولنگر میں تیز رفتار ٹرک تلے کچلے جانے سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق

حادثہ میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص معمولی زخمی ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی زرینہ بی بی کے نام سے شناخت ہوئی ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کے خلاف بھی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ہے، ذمہ دار کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔