علاقائی
خلاصہ
- قصور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے قصور میں دریائے ستلج میں دو نوجوان ڈوب گئے، ایک کو زندہ بچا لیا گیا، دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوان لاہور سے مچھلیاں پکڑنے کے لیے دریائے ستلج پر آئے تھے جہاں وہ حادثاتی طور پر گہرے پانی میں چلے گئے۔
دوسری جانب مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 25 سالہ علی عباس کو زندہ بچا لیا جب کہ 29 سالہ احمد پانی میں ڈوب گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی جن کا کہنا تھا کہ لاپتہ احمد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔