دولت پور میں قومی شاہراہ پر کار اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

دولت پور میں قومی شاہراہ پر کار اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق خونیں حادثہ دولت پور کی قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار کو مخالف سمت میں آنے والے آئل ٹینکر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے  جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک شدید زخمی  جانبر نہ ہو سکا۔

دوسری جانب اطلاع ملتے ہی پولیس  بھی جائے حادثے پر جا پہنچی جس کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں 3 مرد ،خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس  کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر شاہپور جہانیاں منتقل کردیا گیا جہاں ایک شدید زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جب کہ دو زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب حکام نے مزید بتایا  کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ضلع جیکب آباد سے بتایا جاتا ہے، حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔