مری میں سکول وین میں آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ ڈرائیور کیخلاف درج

مری میں سکول وین میں آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ ڈرائیور کیخلاف درج

ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور کے سگریٹ سلگانے سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تھی، وین کی سیٹ کے نیچے کھلے کین میں پٹرول موجود تھا، آتشزدگی کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والے دو بہن بھائی عائشہ کلیم اور ارحم کلیم دم توڑ گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سانحے میں شدید زخمی 7 سالہ حسن ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج ہے، سکول وین میں 10 بچے سوار تھے، حادثے کی شکار وین کا روٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں ہوا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سانحے کے بعد انتظامیہ متحرک، سکول وینز اور مسافر گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ہے۔