مری میں 8 تا 10 فروری دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

Published On 07 February,2025 08:07 pm

مری: (دنیا نیوز) ضلع مری میں 08 تا 10 فروری دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع مری کی حدود میں ہر قسم کے اجتماعات، جلسے، دھرنے، جلوس اور احتجاج پر پابندی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق اسلحہ رکھنے، لہرانے یا استعمال کرنے کی سخت ممانعت ہے، خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔