خصوصی رپورٹیں
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 211 ہوگئی، ریسکیو نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
ریسکیو کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے 14 افراد جاں بحق ہوئے، ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 96 ہوگئی۔
واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 51 افراد جاں بحق ہوئے، مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 جبکہ بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی۔