علاقائی
خلاصہ
- جعفر آباد: (دنیا نیوز) جعفر آباد میں پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود میں تیز رفتار موٹر سائیکل اور موٹرسائیکل رکشہ میں شدید تصادم ہوگیا۔
حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا۔