بند کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے پر 2 بھائی جاں بحق

بند کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے پر 2 بھائی جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق کوئلے کی پرانی بند کان میں داخل ہونے والے دو بھائی زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

 جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ ہاشم اور 15 سالہ حسن شامل ہیں، دونوں بھائیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بھی دونوں کی موت کی وجہ زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے قرار دی ہے۔