علاقائی
خلاصہ
- خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال کے موڑ کبیروالا میں گھر کی خستہ حال چھت اچانک گرگئی جس کے باعث ایک بچہ جاں بحق جبکہ اس کی ماں اور چار بچے زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، چھت گرنے سے ملبے تلے دبنے والے ماں اور چار بچوں کو ریسکیو اہلکاروں نے نکال لیا، ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا۔
حادثے میں جاں بحق بچے کی لاش بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی، ریسکیو ٹیموں نے آپریشن مکمل کرکے گرنے والاملبہ ہٹا دیا۔