لاہور کے علاقہ مصطفیٰ ٹاؤن میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق

لاہور کے علاقہ مصطفیٰ ٹاؤن میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آر کے مطابق متوفی کی شناخت عنایت کے نام سے ہوئی ہے، متوفی عنایت انجینئرنگ اکیڈمی کے پاس سڑک کراس کر رہا تھا، اس دوران نا معلوم گاڑی نے ٹکر ماردی۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے متوفی کے بیٹے آصف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔