کرائم
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق وقوعہ اچھرہ کے علاقے میں ہوا، میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی پر اکثر جھگڑا رہتا تھا، آج بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا جس پر ریحان نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ مہوش کو قتل کردیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
اطلاع ملنے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جب کہ اے ایس پی گلبرگ اور ایس ایچ او اچھرہ بھی موقع پر موجود رہے۔
فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے، پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔
دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا ریحان کی 11 سال قبل مہوش سے شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔