کرائم
خلاصہ
- خان پور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے خان پور میں طالب علم سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم کو 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
خان پور کی ماڈل کریمنل کورٹ نے طالب علم سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے مقدمہ نمبر 630/2025 میں جرم ثابت ہونے پر مجرم شان عرف ذیشان کو مجموعی طور پر 27 سال 3 ماہ قید بامشقت کی سزا سنائی۔
عدالت نے مجرم کو 15 لاکھ 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، مقدمہ مجرم کے خلاف تھانہ صدر خان پور میں درج کیا گیا تھا۔
عدالتی ریکارڈ میں کہا گیا کہ مجرم ایک نجی تعلیمی ادارے میں ٹیچر تھا، عدالت نے دستیاب شواہد کا جائزہ لینے کے بعد مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزا دے دی۔