کرائم
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں تھانہ نون کی حدود میں پولیس نے راہزنی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے مبینہ اسنیچر کے خلاف کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس ٹیم نے اسے روکنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم کو گولی لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے راہزنی میں چھینے گئے 3 موبائل فونز، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور 30 بور پستول برآمد کرلیا گیا۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جن کی نگرانی میں شواہد اکٹھے کیے گئے۔