سرگودھا میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے باپ قتل کر دیا

سرگودھا میں  گھریلو تنازع پر بیٹے نے  باپ  قتل کر دیا

عینی  شاہدین کے مطابق دلخراش واقعہ سرگودھا کے قصبہ واڈھی اڈا کے قریب پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر بیٹے نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے گھر کے دروازے پر دستک دی، باپ کے دروازہ کھولنے پر گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب تفتیشی حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا جس کی  تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔