مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

پولیس حکام کے مطابق حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں کھائی میں جاگریں۔ حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتال منتقل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔