علاقائی
خلاصہ
- فیض پور: (دنیا نیوز) موٹروے ایم ٹو ساؤتھ فیض پور کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا، فیض پور کے قریب آلٹو کار آگے جانے والی نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی۔
موٹروے پولیس ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس، ٹائیگر سکواڈ اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔
سیکٹر کمانڈر ایم ٹو ساؤتھ اور ڈی ایس پی بیٹ زخمیوں کی عیادت اور لواحقین کی مدد کے لئے ہسپتال پہنچ گئے۔