بہاولنگر: ٹریکٹر ٹرالی اور کیری ڈبہ میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 2 خواتین سمیت 7 زخمی

بہاولنگر: ٹریکٹر ٹرالی اور کیری ڈبہ میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 2 خواتین سمیت 7 زخمی

حادثہ میں 2 افراد جاں بحق، دو خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔