پارلیمنٹ نے کثرتِ رائے سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی

پارلیمنٹ نے کثرتِ رائے سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی

اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ سے متعلق صدارتی فرمان بھی ایوان میں پیش کیا گیا، فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تحریک کے حق میں 214 ووٹ آئے، جبکہ 56 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کی اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی سے ملاقات بھی ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم نے انہیں مذاکرات کی دوبارہ دعوت دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کا معاملہ ایک سال سے تعطل کا شکار ہے یہ ایک اہم آئینی ضرورت ہے اور اس معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق قراردادوں کی منظوری اور وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی دعوت اجلاس کی اہم پیش رفت رہی۔