پاکستان
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) سانحہ پشاور کی تفتیش کرنے والی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کمشنر پشاور کو جمع کرا دی۔
کمیٹی ارکان نے جائے حادثہ اور ہسپتال کا دورہ کیا، ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی، متاثرہ سکول کی رجسٹریشن 2026ء میں ہوئی، 380 طلبا و طالبات زیر تعلیم تھے۔
خیبرپختونخوا میں سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی انسپکشن اور سیل کرنے کا اختیار کسی بھی ادارے کے پاس نہ ہونے کا انکشاف ہوا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پی ایس آر اے سے یہ اختیار واپس لیا گیا تھا۔
خیبرپختونخوا میں 12 ہزار سکولوں کی عمارتیں مخدوش ہیں، پشاور میں مزید 3 سکولوں کی عمارتیں انتہائی خستہ حال ہیں، کے پی حکومت کا صوبے بھر کے نجی سکولوں کی عمارتوں کیلئے معائنہ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔